الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں شہریوں سے حد بندی پر اعتراضات وصول کرنے کا عمل 24 اپریل تک جاری رہے گا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن کو حلقوں کی حد بندی پر382 اعتراضات وصول ہوچکے ہیں۔ان میں پنجاب سے 191 ' سندھ سے 112 ' بلوچستان سے 30 اور فاٹا اور خیبرپختونخوا سے انچاس اعتراضات شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی ابتدائی حد بندی کے بارے میں اعتراضات جمع کرانے اور لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ایک سہولت مرکز قائم کیا ہے۔ادھر ملک بھر سے الیکشن کمیشن کو حد بندی پر اعتراضات جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔کمیشن نے حلقوں کی مجوزہ حد بندی اور درخواست گزاروں کے مجوزہ نقشوں کی تفصیلات عوام کی سہولت اور شفافیت کے لئے اپنی ویب سائیٹ پر جاری کر دی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024