عمران نے نام نہاد مقبولیت کے نام پر اپریل فول منانے کی کوشش کی: عابد شیر علی

01 اپریل 2018 (21:29)

وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شعور سے عاری شخص عوام کو کیا شعور دے گا ، عمران خان نے لاہور میں اپنی نام نہاد مقبولیت کے نام پر اپریل فول منانے کی کوشش کی ،پی ٹی آئی سربراہ نے ٹھیک کہا ہے عوام جانتے ہیں کون انہیں بیوقوف بنا رہا ہے ،عام انتخابات کے نتائج 2013 سے یکسر مختلف نہیں ہوں گے،نلیگ پہلے سے بڑھ کر کامیابی حاصل کرے گی۔ایک انٹر ویو میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا کیا ہے قوم اس سے بخوبی آگاہ ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے رکاوٹوں کے باوجود ملک و قوم کی خدمت کی جبکہ عمران خان نے صرف دھول اڑا کر عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان جس مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہیں اس کا اندازہ انہیں آئندہ انتخابات میں سیاسی میدان میں ہوجائے گا اور ان کا کچا چھٹہ بھی کھل کر سامنے آ جائے گا۔ انہوںنے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے دن رات کام کیا ہے اور اس کے نتائج سب کے سامنے ہیں ۔حکومت نے بجلی کو سستا کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔

اپریل فول

اپریل فول منانا یارو ہرگز ہرگز ٹھیک نہیںجھوٹی بات پھیلانا یارو ہرگز ہرگز ...