رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

01 اپریل 2018 (15:43)

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔اس موقع پر انیس قایم خانی کا کہنا تھا کہ 2018میں سندھ کے اندر پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا۔پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر اور دیگر پی ایس پی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پاک سر زمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کو رد کرتے ہیں ان حلقہ بندیوں کو منسوخ کیا جائے۔اس موقع پر وسیم حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں اقتدار اور قبضے کی جنگ جاری ہے، گزشتہ روز انیس قائم خانی سے پہلی ملاقات ہوئی جس کے بعد شمولیت کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام فیصلہ کریں کہ میں صحیح ہوں یا نہیں، اب حیدرآباد سے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا آغاز ہوگیا ہے۔انیس قائم خانی نے کہا کہ 2018میں سندھ کے اندر پی ایس پی کا وزیراعلیٰ ہوگا۔انیس قائم خانی نے کہا کہ لوگ لاہورکی طرح کراچی کی مثالیں دیں گے۔