پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کےاتحاد میں عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں:خواجہ آصف
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کئے ہیں‘ اس بات کو چیک کیا جائے کہ کہیں عمران خان ممبران کی خرید و فروخت میں حصہ دار تو نہیں ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ ممبران کی خرید و فروخت سے بنے پی ٹی آئی ممبران کی پریس کانفرنس سے وزیراعظم کی بات کی تصدیق ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے ا رکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کئے ہیں۔ اس بات کو بھی چیک کیا جائے کہ کہیں عمران خان ممبران کی خرید و فروخت میں حصہ دار تو نہیں ۔پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کےاتحاد میں عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں ہے۔