حلقہ بندیاں کرنے والے الیکشن کمیشن کے ارکان کی گرفتاری کامطالبہ کھلی دھمکی ہے:فواد چوہدری

01 اپریل 2018 (15:33)

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاکہ دانیال عزیزکا حلقہ بندیاں کرنے والے الیکشن کمیشن کے ارکان کی گرفتاری کامطالبہ کھلی دھمکی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ سب کچھ وزیراعظم اورنااہل لیگی قیادت کے ایماء پر ہورہاہے،ایک آئینی ادارے کو کس طرح کھلے عام دھمکیاں دی جاسکتی ہیں، پہلے عدلیہ، پھر سینیٹ اور اب حکومت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینی شر وع کردی ہیں، فواد چودھری نے مطالبہ کیاکہ حکومت چوبیس گھنٹے کے اندراپنی پوزیشن واضح کرے، انہوں نے کہاکہ دانیال عزیز پہلے ہی توہین عدالت کا کیس بھگت رہے ہیں اور اب الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے لگ گئے ہیں، سپیکر قومی اسمبلی اوردانیال عزیز دھمکیاں دیکر مرضی کی حلقہ بندیاں چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے پردانیال عزیز کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے.