ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری ہے،درجہ حرارت میں اضافے سے گرمی شدت اختیار کرنے لگی،، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سورج کی تپش سے درجہ حرارت بڑھ گیا ہے تو اندرون سندھ میں بھی پارہ آسمان کو چھونے لگا ہےسکھر میں پارہ پینتالیس،حیدرآباد میں اکتالیس، ڈی آئی خان میں چالیس، تربتمیں چوالیس جبکہ وفاقی دارالحکومت اور لاہور میں تینتیس، ملتان میں انتالیس تک پہنچ گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہےگاگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا،، سب سے زیادہ گرمی پڈعیدن،موہنجودڑوچھیالیس،روہڑی،سکھر پینتالیس، دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، خان پور اور تربت میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024