اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں

01 اپریل 2018 (12:25)

بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ، آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اسٹیفن ہاکنگ کی میت کو آخری رسومات کے لیے کیمبرج یونیورسٹی سے ویسٹ منسٹر چرچ لے جایا گیا۔اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے ہزاروں افراد سڑک کے دونوں اطراف موجود تھے جبکہ چرچ میں ہونے والی تقریب کو نجی رکھا گیا تھا جس میں اہل خانہ اور چند ہائی پروفائل شخصیات کے علاوہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنے و الے فن کاروں نے بھی شرکت کی. اسٹیفن ہاکنگ کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبروں کے نزدیک دفنائی جائے گی۔واضح رہے معروف برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہاکنگ نظریاتی طبیعات کے سب سے ماہر سائنس دان مانے جاتے تھے جن کے کائنات کے اسرار و رموز، وقت اور بلیک ہولز سے متعلق نظریات کو خاص و عام میں مقبولیت حاصل ہوئی۔