پاکستان ویمن ٹیم نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کر لی

01 اپریل 2018

کولمبو (اے پی پی) پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 38 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی، میزبان سری لنکن ٹیم 113 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا سکی، بسمعہ معروف نے 2 ثناء میر اور دیانا بیگ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ہفتہ کو کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، جویریہ خان 38 رنز بنا کر نمایاں رہیں، سدرہ امین 23، ندا ڈار 22 ناہیدہ خان 19 کپتان بسمعہ معروف اور نتالیہ پرویز ایک، ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئیں، ایمن انور3 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، اسہادی اور سوگن دیکا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 75 رنز بنا سکی، ایمالکا مینڈس 25 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہیں، سنجی وانی 14، پریرا 8 رنز بنا سکیں، بسمعہ نے 2، ثناء میر اور دیانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمن نے اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں سری لنکا ویمن کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔