عقیل نے عابد کو ہرا کر کوشہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
لاہور(اے پی پی )پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کا فائنل عقیل خان نے جیت لیا۔ عقیل خان نے زبردست مقابلے کے بعد محمد عابد کو6-3, 6-4 سے ہرا دیا۔ دونوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔ عقیل خان نے اپنا ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ تھے اس موقع پر میٹرو کیش اینڈ کیری کے سی ای او میرک مکینز، پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین رائو افتخار، سیکرٹری اور ڈائریکٹر ٹورنامنٹ رشید ملک، دیگر عہدیداروں رائے ظفر، میجر (ر) عدنان ، سڈ صدیقی، فہیم صدیقی ، محمد صدیق اور دیگر بھی موجود تھے۔پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کو پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اپنا سب سے بہترین یونٹ قرار دیا۔ سلیم سیف اللہ نے رائو افتخار اور رشید ملک کو خصوصی ٹرافی پیش کی۔ دیگر رزلٹ میں مینز ڈبلز کے فائنل میں عقیل خان اور شہزاد خان نے محمد عابد اور عثمان رفیق کو 6-3, 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔انڈر 18 کراچی کے نعمان آفتاب نے پشاور کے ثاقب عمر کو 6-1, 6-0 سے ہرا کر جیت لیا۔