آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلر ڈائس اور ایڈرسن گریفتھ کا نیشنل سٹیڈیم کا دورہ

01 اپریل 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کے جنرل منیجر جیف ایلر ڈائس اور ایڈرسن گریفتھ نے ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی سی بی کے حکام سے بھی ملاقات کی ،وہ پی سی بی کے مہمان کی حیثیت سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی20سیریز دیکھنے کے لئے خصوصی طور پرکراچی آئے ہیں ۔