گرمی کی شدت میں کمی آجانے کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے سکھ کا سانس لیا

01 اپریل 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسرے دن ہفتہ کو بھی نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کی ،گزشتہ روز کے مقابلے مین گرمی کی شدت میں کمی آجانے کے بعد کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے سکھ کا سانس لیا اور نسبت بہتر اور ٹھنڈے موسم میں نیٹ پریکٹس کی ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی نگرانی میں فزیکل ٹریننگ کے بعد کیچ پریکٹس کی اور نیٹ میں بالنگ اور بیٹنگ کی۔