ڈسپوزل اسکواڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مختلف حصوں کی چیکنگ کی

01 اپریل 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مختلف حصوں کی چیکنگ کی جبکہ پاکستان رینجرز سندھ کے سراغ رساں کتے کی مدد سے متعدد مقامات کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا ۔سراغ رساں کتا گرائونڈ کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کے سامان کی بھی چیکنگ کی۔