آخری ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم کی 110 پر 6 وکٹیں گر گئیں،فالو آن کا خطرہ

01 اپریل 2018

جوہانسبرگ (اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف چوتھے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور اس کے سر پر فالو آن کا خطرہ منڈلا رہا ہے، کینگروز نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا لئے تھے، مہمان آسٹریلیا کو پروٹیز کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 378 اور فالو آن سے بچنے کیلئے 177 رنز درکار ہیں، عثمان خواجہ 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، ورنن فلینڈر نے 3 وکٹیں لیں، دریں اثناء جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 488 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی، ٹیمبا باووما 95 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، پیٹ کمنز نے 5 اور نیتھن لیون نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔