ہوم کرائونڈ کراچی میں پہلی بار کپتانی کرنے پر خوش ہوں، سرفراز احمد
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اپنے ہوم کرائونڈ کراچی میں پہلی بار کپتانی کرنے پر خوش ہوں کراچی میں کرکٹ کی واپسی پر بہت خوش ہوں لوگوں کے جوش ووخروش کو دیکھ کر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ آخری بار میں نے 2008کے ایشیا کپ میں ایک میچ یہاں کھیلا تھا اس نے بعد آج دس سال بعد یہاں میچ کھیلوں گا ،میرے جذبات ناقابل بیان ہیں ،پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ پی سی بی ،تمام فورسز اور عوام کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی محنت ،جوش اور جذبے سے اس ناممکن کو ممکن کر دکھایا اس پر سب کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ بھر پور انداز میں میچ میں شرکت کریں۔