نیشنل اسٹیڈیم کو سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت آٹھ زونز میں تقسیم کر دیا گیا

01 اپریل 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20سیریز کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کو سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت آٹھ زونز میں تقسیم کر دیا گیا ،مرکزی عمارت کی پہلی منزل پلیئرز اور میچ آفیشلز کا ایریا قرار پائی ہے ،گرائونڈ فلور پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر زون ون قرار پایا ،دوسرے فلور پر زون دو میں چیئر مین اے اور بی باکس شامل ہیں ،زون تھری تیسرے فلور پر میڈیا اور کمنٹیٹرز کے لئے مختص کیا گیا ہے ،گرائونڈ فلور پر غیر ملکی براڈ کاسٹرز کے لئے مختص مقام کو زون چار قرار دیا گیا ہے ۔عمارت کے مشرقی حصہ میں قایم 15ہاسپیٹلٹی باکس زون پانچ قرار پائے جبکہ مغربی حصہ کے 15ہاسپیٹیلٹی باکس زون 6کا درجہ رکھتے ہیں۔