سرینا ہوٹل اسلام آباد کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) سرینا ہوٹل اسلام آباد کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، سرینا ممبران اور مہمانوں کو بہار کی آمد پر ایک ایونٹ میں یکجا کیا گیا تا کہ باہمی تعاون اور یکجہتی کا فروغ دیا جا سکے۔ سرسبز پھولوں اور مبہوت کر دینے والے خوبصورت باغ میں سٹالز کی صورت میں انواع اقسام کے مزیدار پکوان سرو کیے گئے جبکہ بچوں کی تفریح کے لئے بھی خاطر خواہ انتظام موجود تھا۔ مغربی ، ایشیائی، کانٹیننٹل اور پاکستانی پکوانوں مثلا سجی، سندھی بریانی وغیرہ سے فیسٹیول میں شریک افراد کی تواضع کی گئی ۔ بچوں نے سٹریٹ میجک شومیں انتہائی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور ڈزنی لینڈ کریکٹرز کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ہوٹل کے جنرل منیجر ’’مائیکل گلوپن‘‘ نے کہا کہ اسلام آباد جیسے خوبصورت شہر میں بہار کی آمد کو منانے کے لئے اس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ باہمی تعاون و آپسی تعلقات کو فروغ دینا اس کے بنیادی مقاصد ہیں۔ ہمیں پاکستانی کلچر پر فخر ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہے ۔