بھارت : 45ریلوے سٹیشنوں پر وائی فائی کی سہولت متعارف کرادی گئی

01 اپریل 2018

حیدرآباد(این این آئی) ریلوے بورڈ کی ہدایات پر ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے2017-18کے دوران 45 ریلوے اسٹیشنز میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریلوے بورڈ نے زونل ریلویز کو ہدایت دی تھی کہ دیہی علاقوں کے ریلوے اسٹیشنز کے علاوہ اے،اے1اور بی زمروں کے ریلوے سٹیشنز میں وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں بورڈ نے ساؤتھ سنٹرل ریلوے کو دیہی علاقوں کے سٹیشنوں میں وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف دیاہے ۔