موٹروے پولیس عوام کو دوران سفر مکمل سیفٹی اور سیکیورٹی مہیاکرنے کیلئے کوشاں ہے
اسلام آباد(خبر نگار) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عوام کو دوران سفر مکمل سیفٹی اور سیکیورٹی مہیاکرنے کیلئے کوشاں ہے ، حادثات سے پاک معاشرے کا فروغ ،ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالاتر قانون کا نفاذ، رکاوٹوں سے پاک ٹریفک، جدید اور بروقت امدادی سہولیات کی فراہمی ،تمام طبقات اور شعبہ جات ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات میں محفوظ اور روڈ سیفٹی قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے شعور کو اجا گر کرنا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کابنیادی نصب العین ہے۔ملازمین کی صلاحیتوں کی تعمیر کسی بھی شعبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ صلاحیتوں کی تعمیر کی اہمیت کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تمام کیڈرز کے افسران و ملازمین کی صلاحیتوں کومزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی لیکچرز اور ورکشاپس کا با قاعدہ ہتمام کررہی ہے۔شاہرائوں کو حادثات سے پاک کرنے کے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے بہترین قسم کی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس مقصد کیلئے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی کے زیر نگرانی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں ٹریفک حادثے کی تحقیقات کے سلسلے26تا 30مارچ تک 05روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ڈاکٹر عمر مسعود قریشی نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیق بارے میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کو خصوصی ٹریننگ دی ۔
چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دینگے،نہیں چھوڑیں گے....شرطیں لگ گئیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کے ...
مائوں کی سنائی داستانیں
مائیں جو کہانیاں ہمیں بچپن میں سنایا کرتی تھیں ان میں اکثر ایسے مقامات آتے ...
کپتان نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی
کپتان نے پیپلز پارٹی کی اہم وکٹ اڑا دی، ندیم افضل چن ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی ...
کہا گیا کہ نواز شریف سے سیکیورٹی واپس لینے کا نہیں کہا,ہمارے گھر سے ...
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کہا گیا کہ نواز ...
موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی میں اشاروں کی زبان کا کورس مکمل
اسلام آباد(خبر نگار)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ ...
ساہیوال: دوران کارروائی فوڈ سیفٹی انسپکٹر کو یرغمال بنانے والے 12ملزمان ...
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) فوڈ اتھارٹی کا پاکپتن چوک میں دکان پر چھاپہ کے ...