سیکرٹری ڈاکٹر محمد رحیم اعوان نے کسی مقامی الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا کے نمائندے کو انٹرویو نہیں دیا،لاء اینڈ جسٹس کمیشن

01 اپریل 2018

اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت)لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ سیکرٹری کمیشن ڈاکٹر محمد رحیم اعوان نے کسی مقامی الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا کے نمائندے کو انٹرویو نہیں دیا، بی بی سی اردو میں شائع ہونے والے بیان میں سیکرٹری قانون و انصاف کمیشن پاکستان نے جج کیس کی شرح ، کیسوں کے نمٹائے جانے کے لئے ٹائم لائن اور کیسوں کے التواء کی مختلف وجوہات بیان کیں جس کے مطابق سخت ماحول اور دیگر اہم وجوہات شامل ہیں۔ انہوں نے مختلف سطحوں پر ججوں کی قلت کو بھی ایک وجہ قرار دیا جس کی وجہ سے بیک لاگ کو کلیئر کرنے اور کیسوں کے نمٹائے جانے میں مشکلات ہیں تاہم پڑوسی ممالک میں ججوں کی مناسب تعداد انصاف فراہم کر رہی ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں بھی نچلی سطح پر ججوں کی تعداد بڑھا کر اور جسٹس شعبہ کے دیگر فریقین کو مستحکم بنا کر اور جسٹس ایڈمنسٹریشن کو استحکام دیا جائے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...