لدھیولہ وڑائچ میں بابا غلام حیدر 132 سال کی عمر میں انتقال کر گیا

01 اپریل 2018

لدھیولہ وڑائچ (نامہ نگار) تین صدیوں میں زندگی کی 132 بہاریں دیکھنے والا پاکستان کا معمر شہری ہونے کا اعزاز پانے والابابا غلام حیدر انتقال کر گیا۔ آخری روز بھی کھیتوں میں کام کرتے گزارا۔ بیٹے نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ساری زندگی اپنے باپ کو تہجد گزار اور پنجگانہ نماز پڑھتے دیکھا۔ بیٹے سائیں اقبال نے بتایا کے انکے والد 1886ء میں پیدا ہوئے تھے۔ اور ہم نے انھیں ساری زندگی محنت مزدوری کرتے دیکھا۔ 132 سال کی عمر میں بھی ان کی نظر ٹھیک تھی، کھیتوں میں کام کرتے اور بھینس کا دودھ خود دھوتے تھے۔ سادہ خوراک کے عادی اور تہجد گزار تھے، ہمیں ہمیشہ پنجگانہ نماز کی تلقین کرتے اور خود بھی باجماعت نماز ادا کرتے تھے جبکہ بابا غلام حیدر کو پاکستان کا معمر شہری ہونے کا بھی اعزاز حاصل تھا۔