تین روزہ پھولوں کی نمائش 6 اپریل سے راول جھیل میں منعقد ہو گی

01 اپریل 2018

ااسلام آباد ( جنرل رپورٹر) نیشنل ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام تین روزہ پھولوں کی نمائش 6سے8اپریل2018کوvراول جھیل کی حدود میں منعقد ہو گی،پھولوں کی یہ بڑی نمائش وزارت داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ اسلام آباد بہار میلے کا حصہ ہے۔پھولوں کی اس نمائش میں مختلف انواع و اقسام کے پھول دیدہ زیب انداز میں سجائے جائیں گے جس کا مقصد موسم بہار کے رنگوں کو اجاگر کرنا اور شہریوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔