کامسیٹس یونیورسٹی بل سٹینڈنگ کمیٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں زیربحث آئے گا

01 اپریل 2018

اسلام آباد(خبرنگار)کامسیٹس یونیورسٹی بل اپریل کو سٹینڈنگ کمیٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں زیربحث آئے گا۔ اس بل پہ کامسیٹس کی فیکلٹی اور سٹاف دونوں کے تحفظات ہیں جن کا اظہارفیکلٹی نے قومی قیادت بشمول وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، اپوزیشن لیڈر، سپیکر قومی اسمبلی، کو خطوط لکھ کر کیا ہے جس پر کامسیٹس فیکلٹی ممبرز نے کثیر تعداد میں دستخط موجود ہیں۔ یونیورسٹی اساتذہ کی نمائندہ تنظیم FAPUASAنے بھی تمام پارلیمنٹیرین بشمول وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، اپوزیشن لیڈر، سپیکر قومی اسمبلی، چئرمین طارق بشیر چیمہ اور ارکان سٹینڈنگ کمیٹی فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو خطوط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اور استدا کی ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی بل کی خامیوں کو دور کیا جائے اور کہا کہ یہ خامیاں جامعات میں گھمبیر مسائل کو جنم دیتی ہیں۔ طارق بشیر چیمہ کو لکھے گئے ایک اور خط جو کہکامسیٹس فیکلٹی ممبرز نے تحریر کیا اس میں کامسیٹس یونیورسٹی ملازمین کی ملازمتوں کو تحفظ دینے کی گزارش کی گئی ہے۔