سینئرصحافی فوزیہ شاہد کی والدہ کے انتقال پر آصف زرداری اور بلاول کا اظہار تعزیت

01 اپریل 2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئرصحافی فوزیہ شاہدکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ انہیں فوزیہ شاہد کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر سخت دکھ اور رنج پہنچا ہے۔ والدہ کی وفات ایک عظیم صدمہ ہے۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔