حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر داغا گیا میزائل مار گرایا، ایک بھارتی زخمی

01 اپریل 2018

ریاض( اے ایف پی ) یمن میں موجود حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران پر پھر میزائل حملہ کیا جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ترجمان کولیشن ترقی المالکی نے سعودی پر لیں ایجنسی کو بتایا کہ راستے میں مار گرایا جبکہ باغیوں نے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا تھا۔ زخمی ہونیوالا بھارتی نژاد ورکر ہے۔ یمنی صبانیوز ایجنسی کے مطابق سعودی نیشنل گارڈ بیس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ رواں ہفتے یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔