داعش نے لیبیا میں ہوئے کار خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

01 اپریل 2018

طرابلس(اے پی پی) داعش نے لیبیا میں ہوئے کار خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس شدت پسند گروہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جمعرات کو کئے گئے اس حملے میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مشرقی لیبیا میں کی گئی اس خونریز کارروائی کے نتیجے میں 6افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں شہری بھی شامل تھے۔