جی آئی ٹی کی رپورٹ گمراہ کن، شر انگیز پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں، حاجی پرویز خان

01 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ(ن)میٹرو پولٹن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ جھوٹ کا پول کھل رہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب نام نہاد جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو گی اور قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف کی بےگناہی ثابت ہو کر رہے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عجلت میں تیار کی گئی جی آئی ٹی کی رپورٹ محض گمراہ کن شر انگیز پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں اور جن مہربانوں نے سازش کا جال بنا انہیں اب ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ حاجی پرویز خان نے کہا کہ عوام کے دل گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ بے قصور ہیں اور انہیں پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات میںبہت تھوڑا وقت باقی رہ گیا ہے اور سب دیکھ لیں گے کہ پاکستان کے عوام کس قدر والہانہ اندا ز میں اپنے محبوب قائد کی جماعت کو بھاری اکثریت سے دوبارہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائیں گے۔ حاجی پرویز خان نے کہا کہ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا آج جو سیاسی عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نیچا دکھانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگا رہے ہیں کل ان کی باری بھی آجائے گی اور انہیں بھی ایسے ہی مقدمات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ حاجی پرویز خان نے کہاکہ مشرف کو بھی عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے اور ووٹوں کے سوداگروں کا بھی احتساب کیا جائے تاکہ جمہوریت پر شب خوں مارنے والوں کو بھی اپنے کئے کی سزا مل سکے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...