خواجہ غریب نوازؒ کے روحانی فیض سے آج بھی زمانہ مستفید ہو رہا ہے

01 اپریل 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز عالم دین اور تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث پیر سید حسین الدین شاہ نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں وجود مسلم اولیاء کرام اور صوفیاء عظائم کا مرعون منت ہے۔ حضرت سلطان الہند خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری ؒ نے کفر زار ہند کے اندھیروں میں اسلام کے چراغ روشن کئے۔ پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے۔ اس میں تعلیمات اولیاء کو عام کیا جائے۔ خواجہ غریب نوازؒ کے روحانی فیض سے آج بھی زمانہ مستفید ہو رہا ہے۔ آپ کی ذات بابرکات پر کفار بھی انگلی نہیں اٹھا سکے۔ وہ جامعہ رضویہ ضیا العلوم سیٹلائٹ میں سالانہ تقریبات کے پہلے روز خواجہ غریب نوازؒ کانفرنس سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مفتی محمد اکبر ہزاروںی‘ مفتی محمد حنیف قریشی اور مولانا سعید قاسم نے بھی خطاب کیا۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...