تھانہ سول لائن کے سامنے خواجہ سرائوں کاشدید احتجاج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن کے سامنے خواجہ سرائوں نے ہفتہ کو شدید احتجاج کیا جس میں خواجہ سرائوں نے مطالبہ کیا کہ مریڑ چوک میں خواجہ سرائوں کو مالک مکان کی جانب سے تنگ کرنے اور ان کا گھر میں رکھا سامان اٹھا کر باہر پھینکنے کے واقعہ کا پولیس فوری مقدمہ درج کرے خواجہ سرائوں کے احتجاج کے دوران کچہری چوک اور ائرپورٹ روڈ کے درمیان ٹریفک جام ہوگئی جس پر پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی ۔