چرس، اسلحہ، مال مسروقہ برآمد 8ملزمان گرفتار

01 اپریل 2018

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف علاقوںمیں کارروائیوں کے دوران 8ملزمان کو گرفتار کر لیاتھا نہ رمنا پولیس نے ملزم امجد خا ن سے ایک کلو 50گر ام چرس ، ملزم ہمیش گل سے پستول 9mmمعہ ایمو نیشن، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم علی حسن سے پستول 9mmمعہ ایمو نیشن اورچوری کیس میں ملزم عمر فاروق سے مال مسروقہ ، تھا نہ شہزاد ٹا ئون پولیس نے ملزم سرمد ضیا ء سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن، سی آئی اے پولیس نے ملزم واجد خا ن سے 400گر ام چرس ، تھا نہ کھنہ پولیس نے گرفتار ملزم محمد ابصار سے پستول 30بور معہ ایمو نیشن،تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم مسرور ممتا ز سے ایک عدد کلاشنکوف معہ 2میگزین اور 42روند برآمد کرلئے ۔