دی نیشن کے کرائم رپورٹر اسرار احمد کو پولیس افسر کی جانب سے قتل کی دھمکی پر صحافی برادری میں تشویش

01 اپریل 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)دی نیشن کے کرائم رپورٹر اسرار احمد کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر پولیس افسر کی جانب سے دی گئی قتل کی دھمکی پر صحافی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اسرار احمد نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکارمحمد خان نے ٹاپ سٹی اسلحہ برآمدگی کیس کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد مبینہ طور پر انہیں دھمکی دی راولپنڈی کرائم اینڈ کورٹس رپورٹرز ایسوسی ایشن نے سنگین دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔