ملاوٹ زدہ مرچیں تیار کرنے والی فیکٹری،ایکسپائر اشیاء کی موجودگی پر 3 ہوٹل سربمہر

01 اپریل 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور سپیشل آپریشن ٹیموں نے صوبہ بھر میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے لاہور میں ملاوٹ ذدہ مرچیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری ،گوجرانوالہ میں ایکسپائر اشیاء کی موجودگی پر3 ہوٹل، گجرات میں زائد المیعاد بوتلیں فروخت کرنے والی بڑی ایجنسی اور جہلم میں ناقص گوشت سپلائی کرنے پر چکن سپلائر کو سیل کر دیا ۔ 4 ہزار کلو سے زائد تیار ملاوٹ زدہ مرچیں اور 3600 لیٹر زائد المیعاد بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔اے ڈی جی آپر یشنز رافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور سپیشل آپریشن ٹیموں نیصوبہ بھر میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر تے ہوئے لاہور کے علاقے بھما جگھیاں میںملاوٹ ذدہ مرچیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری کو سیل کر دیا۔ فیکٹری کو چھپانے کے لیے انتہائی پسماندہ آبادی کے درمیان میں لگایا گیا تھا۔کاروائی کے دوران فیکڑی سے 200 بوری چوکر، 180 بوری لکڑی کا برادہ، بھاری مقدار میں کیمیکل ، ٹیکسٹائیل کلرز اور 4 ہزار کلو سے زائد تیار جعلی اور ملاوٹ زدہ مرچیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔ مضر صحت مرچیں مختلف ناموں سے پیک کر کے لاہور سمیت بڑے شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمزگجرات کے علاقے شادی وال میں کاروائی کرتے ہوئے زائد المیعاد بوتلیں فروخت کرنے والی بڑی ایجنسی کو سربمہر کر دیا۔ایجنسی سے 3600 لیٹر زائد المیعاد بوتلیں برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔مزید برآں گوجرانوالہمین جی ٹی روڈ پر ہوٹلوںاور ٹک شاپس کی چیکنگ کے دوران ایکسپائر اشیاء کی موجودگی پر 3 ہوٹلوںکو سیل کر دیا گیا۔جہلم میں ناقص گوشت سپلائی کرنے پر بٹ چکن سپلائر کو سیل کر دیا گیا۔ اے ڈی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والے کہیں بھی چھپے ہوںگے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان کو ڈھونڈ نکالیں گی۔