ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر راولپنڈی ڈویژن نئی تاریخ رقم کریگی ، سردار سلیم حیدر خان
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی پر راولپنڈی ڈویژن ایک نئی تاریخ رقم کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدرسابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان نے برسی کے سلسلے میں بے نظیر ہائوس میں راولپنڈی ڈویژن کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سردار سلیم حیدر خان نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذات سے بالاتر ہو کر یک جان ہو جائیں اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و یک جہتی پیدا کرکے اس مشن کی تکمیل میں بلاول بھٹو کے دست و بازو بنیں جس مشن کیلئے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کو قربان کیا ۔ پارٹی کے بانی قائد کی برسی کے موقع پر تمام کارکن بھر پور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرکے مخالفین کو بتا دیں کہ آنے والا کل ہمارا ہے اور بھٹو کے سیاسی جانشین کسی نو آموز اور آزمائے ہوئے مہروں کو ملک کی تقدیر سے مزید کھیلنے نہیں دے گی ۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکریٹری راجہ خرم پرویز اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ راولپنڈی کے تمام اضلاع بھر پور طریقے سے پھانسی گھاٹ راولپنڈی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صبح دس بجے قرآن خوانی شروع ہوگی اور دن ایک بجے دعا کرائی جائیگی ۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکریٹری راجہ خرم پرویز اشرف، سیکریٹری اطلاعات ملک نجیب الرحمن ارشد ، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظہر حسین بابر ، نائب صدور حاجی گلزار اعوان ، نعیم اسلم کیانی ، سید قمر عباس شاہ ، ملک جمشید احمد ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری حسین طارق راجہ ، ڈویژنل صدر کے معاون راجہ عمار شوکت ترک ، اسلام آباد سے راجہ شکیل ، راجہ امجد ایڈووکیٹ ، افتخار شہزاد ، آغا محمد علی شاہ ، راولپنڈی سے چوہدری ظہیر سلطان محمود ، توقیر عباس ، بابر سلطان جدون ،چوہدری افتخار احمد ، سابق صدر پی ایس ایف شیخ حمید ، راولپنڈی کینٹ سے راجہ ظہیر ، اٹک سے اشعر حیات خان ، خالد خان ، چکوال سے ملک ہاشم خان ، ملک وحید ، مظہر بھٹی ، جہلم سے چوہدری ناصر اقبال گجر ، مرزا جہانگیر ، آصف ڈار ، عنصر کیانی ، راجہ شیراز کیانی ، شعبہ خواتین سے سمیرا گل اور دیگر عہدیداران و کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو اسزا ہوسکتی ہے، جیل جانے سے انکی ...
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا ...
اسلام آباد : نئے ائیرپورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا گیا
اسلام آباد:ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک ...
ذوالفقار علی بھٹوایک سوچ، نظریے اور فکر کا نام ، پاکستان کو باوقار مقام ...
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹوکے دئیے ہوئے ایٹم بم اور 1973 کے ...
بلاول بھٹو کی قیادت میں 2018کا الیکشن جیتیں گے ،سردار سلیم حیدر
حضرو ( نمائندہ نوائے وقت )ڈویژنل صدر پیپلز پارٹی سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے ...
ذوالفقار بھٹو کی برسی میں پیپلز پارٹی شیخوپورہ بھرپور شرکت کریگی: ...
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنماء ملک اشتیاق احمد ...