ناقص و مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی ،ہزاروں روپے جرمانہ

01 اپریل 2018

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)ناقص و مہنگی اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف کنزیومر انسپکٹر کی کارروائی ہزاروں روپے جرمانہ کردیا ڈسڑکٹ کنزیومر انسپکٹر راولپنڈی ادریس رندھاوا نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ناقص و غیر معیاری کاسمیٹکس فروخت کرنیوالے خلاف کارروائی کی ڈبل روڈ پر واقع مکہ یوٹیلٹی سٹور، یونیق بیکرز،بیسٹ پرائس یوٹیلٹی سٹور، پر غیر معیاری اور زائد المیعاد کاسمیٹکس فروخت کی جارہی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے انکے پچاس پچاس ہزار کے چالان عدالت میں جمع کروادیے گئے ان سٹوروںسے زائد المعیاد اور اجزائے ترکیبی اور تاریخ تیاری واختتام کے بغیر فروخت کی جانے والی کاسمیٹکس کے نمونے حاصل کرلئے گئے دریں اثناء راولپنڈی میں چکن سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی کٹاریاں مارکیٹ میں انصاف چکن شاپ ، باچا اور چوہدری چکن شاپ پر سرکاری ریٹ آویزاں نہ تھی اور چکن گوشت دوسو ستر روپے کلو فروخت کر رہے تھے جو سرکاری ریٹ سے چالیس روپے فی کلو زائد تھا راولپنڈی میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس کے خلاف کنزیومر پروٹیکشن کونسل راولپنڈی کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی تو روپے کے لالچ میں انسانی صحت سے کھیل رہے۔