اسٹیشن ماسٹر محمد اقبال جاوید کے اعزاز میں الوداعی پارٹی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چکلالہ ریلوے سٹاف کی طرف سے الوداعی پارٹی کا اہتما م کیا گیا ۔ مقررین مہمان خصوصی شیل مینجر ناصر میر،نذر حسین جنجوعہ، غلام رسول بھٹی ایڈوکیٹ اور دیگر نے چکلالہ اسٹیشن میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیشن ماسٹر محمد اقبال جاوید کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ سمپارس یونین کیلئے ریٹائرڈ ہونے کے بعدبھی خدمات جاری رکھیں گے اپنی سروس کے دوران انہوں نے ہمیشہ لوگوں کی رہنمائی کی اور یونین کو زندہ رکھنے اور مزدروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے۔ اس موقع پر تمام کٹیگری کے سٹاف، شیخ محمد اشرف ریٹائرڈ ٹریفک انسپکٹر، ٹریفک انسپکٹر گولڑہ سردار علی اصغر اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اسٹیشن ماسٹر محمد اقبال جاوید نے کہا کہ تمام یونین کے ممبران تمام سٹاف نے مجھ سے تعاون کیا اور ہر معاملے میں میری رہنمائی بھی کی میں ان سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یونین کو چلانے کیلئے جو ذمہ داری دی گئی اسے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔