فیس بک پر تومین آمیز مذہبی مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم بری

01 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسدا دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے فیس بک پر تومین آمیز مذہبی مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم بری جب کہ پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم کو 30سال قید سخت ،1لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ۔ ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے تھانہ ایف آئی اے میں درج فیس بک پر تومین آمیز مذہبی مواد لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد ابراہیم قادری ولدعمر حیات کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے تھانہ مور گاہ کے علاقے ایوب پارک روڈ کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم اعتزاز عرف گلو کو 30سال قید سخت اور1لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔