تھانہ جاتلی کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی کی ٹیم نے تھانہ جاتلی میں ریڈ کرکے اے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا مدعی محمد صفدر نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن عارف رحیم کو درخواست دی تھی کہ تھانے میں اے ایس آئی صفطین نے اس سے رشوت مانگی ہے جس پر سی او امجد شہزاد نے مجسٹریٹ کے ہمراہ تھانے میں ریڈ کرکے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے تھانہ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔