چوری ، خیانت مجرمانہ کے واقعات میں شہری نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم

01 اپریل 2018

اسلام آبادراولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری ، خیانت مجرمانہ کے واقعات میں شہری نقدی ، قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ آئی نائن کو محسن علی نے بتایا کہ سیکٹر ایچ نائن میں ای ٹی او آفس کے باہر کھڑی میری گاڑی سے نقدی اور تین عدد بیگ چوری ہوگئے تھانہ کوہسار کو ابرار حسین نے بتایا کہ ایف سیون مرکز میں گوہر محمد نے مجھے کاروباری لین دین پر ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیاتھانہ گنجمنڈی کو منصور نے بتایا کہ اعجاز نے مجھے اٹھارہ لاکھ روپے کا چیک دیا جو ناولٹی سینماء کے قریب بینک سے ڈس آنر ہوگیا ۔