قتل ، بارود برآمدگی اور پولیس مقابلے کے کیسز میں شہادتیں طلب

01 اپریل 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے قتل ، بارود برآمدگی اور پولیس مقابلے کے کیسز میں شہادتیں طلب کرلی ہیں،ہفتہ کو عدالت نے تھانہ صدر چکوال میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان غلا م عباس وغیرہ کیس کی سماعت 12اپریل، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم شیر افضل کیس کی سماعت 9اپریل جب کہ تھانہ سوہاوہ میں درج پولیس مقابلے اور تھانہ کی عمارت پر حملہ کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزم سجاد وغیرہ کیس کی سماعت 9اپریل تک ملتوی کر تے ہوئے تینوں کیسوں میں شہادتیں طلب کرلیں۔
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے قتل ،اقدام قتل،مذہبی منافرت، بارود برآمدگی ، پولیس مقابلے سمیت دیگر کیسزکی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ۔ 2کیسزمیں 3گواہان کے بیان قلمبند کرلئے ۔ہفتہ کو عدالت نے تھانہ چواء سیدن شاہ میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان اعراف وغیرہ کیس کی سماعت 14اپریل،تھانہ حضرو اٹک میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے کیس کی سماعت 12اپریل، تھانہ سٹی اٹک میں درج مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں ملوث ملزم قاری عثمان کیس کی سماعت 18اپریل، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم رحمان کیس کی سماعت 14اپریل، تھانہ بسال اٹک میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم فاروق کیس کی سماعت 8اپریل، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم افتخار عباسی کیس میں 2گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 9اپریل جب کہ اسی تھانے میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم سمیع اللہ کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 2اپریل تک ملتوی کر دی۔