آرڈی اے سٹاف یونین کے انتخابات ، اتفاق گروپ نے میدان مارلیا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آرڈی اے سٹاف یونین سی بی اے کے انتخابات برائے2018-20ء کیلئے اتفاق گروپ نے میدان مارلیا خواجہ ارشد جاوید کو صدر، افضل خان جدون کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا پولنگ صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک ہوئی دو گروپوں اتحاد گروپ اور اتفاق گروپ کے درمیان معرکہ تھا پولنگ کے بعد الیکشن کمیٹی نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کردیا جس میں صدرکے عہدے کیلئے اتفاق گروپ کے خواجہ ارشد جاوید ،سینئر نائب صدر کیلئے فہد علی،نائب صدر کے عہدے کیلئے احمد نواز ،جنرل سیکرٹری کے عہدے کیلئے افضل خان جدون،فنانس سیکرٹری کیلئے امجد حسین ستی ،پریس سیکرٹری کیلئے اخلاق احمد اورآفس سیکرٹری کیلئے شیرون اقبال کامیاب قراردے دئے گئے جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کی نشست پر خاورمحمود کیانی پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیابی پانے والے اتفاق گروپ کے کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی اور اپنے منتخب نمائندگان کو کندھوں پر اٹھا کر نعرے لگائے اس دوران گھوڑوں کارقص بھی جاری رہا خواجہ ارشد جاوید نے کارکنوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کا گروپ کامیابی ملنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہے ہم بلاتخصیص تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے اور آر ڈی اے ملازمین کو درپیش رہائشی مسائل کے مستقل اژالہ کیلئے رہائشی کالونی کا قیام ہماری اولین ترجیح ہوگا جس کیلئے صوبائی حکام سے رابطوں کا سلسلہ تیز کیاجائے گا۔