اسلام آباد سے دو لڑکیاں اور ایک نوجوان اغواء کر لئے گئے

01 اپریل 2018

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد سے دو لڑکیاں اور ایک نوجوان اغواء کر لئے گئے تھانہ کھنہ کو محمد سلیم نے بتایا کہ برما ٹائون میں نامعلوم ملزم نے مدعی کی بیٹی انیلہ بی بی کو اغواء کرلیا ہے تھانہ آئی نائن کو تصور حسین نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے سیکٹر ایچ ایٹ میں جامعہ سلفیہ سے مدعی کے بیٹے حذیفہ تصور کو اغواء کرلیا ہے تھانہ کھنہ کو جبہ ٹائون کے رہائشی پرویز ستی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیٹی عائشہ ناز کو اغواء کرلیا ہے ۔