امت مسلمہ حضرت علی کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر آپس کی نفرتوں کو بھلا ئے،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نیوز رپورٹر )حضرت علی شیر خدا اور علم کا دروازہ تھے۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے جشن ولادت حضرت علی کے موقع پر اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ حضرت علی حضرت فاطمہ کے شوہر اور حسن و حسین کے والد تھے ۔ انکی بیوی حضرت فاطمہ جنت کی خواتین کی سردار اور بیٹے جنت کے جوانوں کے سردار ہیں۔نبی ﷺ نے فرمایا کہ علی دنیا اور وآخرت میں میرا بھائی ہے ۔اورعلی کو دیکھنا بھی عبادت ہے۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ امت مسلمہ حضرت علی کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر آپس کی نفرتوں کو بھلا کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے کہ صرف واحد یہی راستہ ہے جس سے دنیا اور وآخرت میں سرخرو ہوا جا سکتا ہے