جنر ل الیکشن کا شفا ف انعقا د ملکی سلا متی و تر قی کیلئے ناگزیر ہے،سا رہ حیا ت
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل) سا رہ حیا ت نے تمام تر سر کا ری محکموں کو تا کیدکی ہے کہ و ہ اپنے ملازمین کے متعلق تفصیلا ت الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجے گئے پرو فا مے کے مطا بق مکمل کر کے ڈ پٹی کمشنر آ فس میں جمع کر وا ئیں۔ اس کے علا وہ پو لنگ سٹینشنز کے سروے اور عما ر توں کے لئے بھی تحصیل کی سطح پر ایجو کیشن اتھا رٹی اور ہیلتھ ڈیپا ر ٹمنٹ کوضروری ہد ایات جا ری کر دی گئی ہیںکہ وہ ایسی عما ر تیں جو آ با دی سے ز یا دہ دور نہ ہو اور ان میں کمر وں و وا ش رو مز کی سہو لت موجو د ہوں نیز وہ پو لنگ سٹینشز ز بنا نے کے لئے منا سب ہو ںان کی نشا ندہی کروا ئیں۔ انہوں نے ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے الیکشن کمیشن کومکمل سپو رٹ کا یقین دلا تے ہو ئے کہا کہ جنر ل الیکشن کا شفا ف انعقا د ہما ری ملکی سلا متی و تر قی کے لئے ناگزیر ہے چنا نچہ اس کا م کوپیشہ ورا نہ سے ز یا دہ سما جی ذمہ دا ری سمجھنے اور اس میں میر ٹ کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر سر کا ری محکموں کو الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے ساتھ بھر پو ر تعا ون کر نے کی ضرورت ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میںجنرل الیکشن 2018 کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلا س میںاسسٹنٹ کمشنر(کینٹ) امبر گیلا نی و د یگر متعلقہ افسران نے شر کت کی۔سا رہ حیات نے مز ید کہاکہ الیکشن کمیشن آف پا کستا ن کی جا نب سے وو ٹرز ٹر ن آ ئو ٹ بڑ ھا نے کے لئے ووٹرز آ گاہی پروگرامز کا سلسلہ شر وع کیا جا رہا ہے جس کے ذ ر یعے انہیں ان کے ووٹ کی اہمیت سے آ گا ہ کر تے ہو ئے اس با ت کا یقین دلا نا ہے کہ ان کا ووٹ ایک قو می اما نت ہے جس کا د ر ست استعمال ملکی فلاح و بہبو د کے لئے انتہا ئی ضر وری ہے اور اس کے سا تھ ساتھ الیکشن کمیشن نا درا کے ساتھ مل کر ووٹرز کی ر جسٹر یشن کے عمل کوجلد از جلد مکمل کر رہا ہے تا کہ تما م پا کستا نی شہر یوں بشمو ل اقلیتی برا دری ، معذ ور افراد، ٹرا نس جینڈ رز اور خصوصا خو اتین کو ان کا انتخا بی حق فرا ہم کیا جا ئے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کسی بھی ملک کے لئے انتہائی اہمیت کا حا مل ہو تے ہیںکیونکہ اس کے ذریعے لو گ اپنی قسمت کا فیصلہ کر تے ہیں اس لئے اس جنرل الیکشن کو غلطیو ں سے پا ک بنا نے میں ہم سب کو اپنا کرادر ادا کر نا ہو گا ۔