ملتان پولیس میں ڈاکو کے بھرتی ہونیکا انکشاف سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث رہا: رپورٹ

01 اپریل 2018

ملتان(آئی این پی)ملتان پولیس میں ڈاکوکے بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھرتی ہونے والے نئے پولیس اہلکاروں کے کریکٹر سے متعلق متعلقہ تھانوں سے مانگی گئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محمداعجاز عرف ججی نامی کانسٹیبل سرقہ بالجبرکی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق محمداعجازعرف ججی جو اب پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوچکا ہے۔ماضی میں وہ سرقہ بالجبر کی کئی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔جس کیخلاف مقدمہ تھانہ راجہ رام میں درج رجسٹر ڈ ہے۔رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ جرائم پیشہ شخص اور اس طرح کی سوچ رکھنے والے شخص کو پولیس میں بھرتی نہ کیا جائے۔مذکورہ شخص کو بھرتی لسٹ سے خارج کیا جائے۔