کل سے عدالتی ہفتہ کیلئے بنچز تشکیل‘ بنی گالہ‘ راول ڈیم تجاوزات ہارٹ سرجری‘ مارگلہ ہلز سمیت اہم کیسز کی سماعت ہوگی

01 اپریل 2018

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس ثاقب نثار نے 2 اپریل سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 4 بنچ تشکیل دیدیئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں جن اہم مقدمات کی سماعت ہو گی ان میں نادرا کی جانب سے اوور سیز پاکستانیوں کے نائیکوپ،بنی گالا،راول ڈیم تجاوزات،ہارٹ سرجری،مارگلہ ہلز سمیت اہم مقدمات شامل ہیں۔ اور پاکستانی اوریجن کارڈز کی فیسوں میں اضافہ کے خلاف ازخود نوٹس، بنی گالہ اور راول ڈیم کے اردگرد تجاوزات اورآلودگی سے متعلق متعدد مقدمات، دل کے مریضوں کی سستی سرجری و علاج و ادوبیات سے متعلق از خود نوٹس کیس، مارگلہ ہلز سوموٹو کیس، وقف پراپرٹی ازخود نوٹس کیس، میڈیا کمشن کیس میں متفرق درخواستوں، توہین عدالت، فیصلہ پر عملدرآمد، ویج بورڈ ایوارڈ، تنخواہوں کی بندش، میڈیا کووزرات اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اشتہارات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹس کے حوالے سے کیس کی سماعت 4 اپریل کو ہوگی۔ دہری شہریت ازخود نوٹس کیس کی سماعت 5 اپریل کو ہو گی۔