ادلب : 12 افراد جاں بحق ، ٹرمپ نے شام کی 200 ملین ڈالر امداد بند کرنے کا حکم دیدیا

01 اپریل 2018

واشنگٹن(این این آئی/نوائے وقت رپورٹ) شام کی فوج نے ادلب کے دیہات پر بمباری کی جس میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ امریکی حکام نے شامی شہر منبج میں ایک امریکی سمیت دوا فرادکی ہلاکت کی تصدیق کر دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ زدہ ملک شام کو دی جانیوالی 200 ملین ڈالر کی امداد منجمد کر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ہفتہ کو امریکہ محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تصدیقی بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ نے شام کو دی جانیوالی 200ملین ڈالر کی امداد بند کر نے کا حکم دیدیا ہے۔