نائیجیریا میں 4 لڑکیوں کے خودکش دھماکے‘ خاتون سمیت 2 ہلاک

01 اپریل 2018

کانو (اے ایف پی) نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں 4 لڑکیوں کے خودکش حملوں میں 2 افراد مارے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ریاست میدوگوری میں پرہجوم مقام کو نشانہ بنایا۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور لڑکا شامل ہے۔ زوویا ضلع میں کارروائی میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ حملہ آور لڑکیوں کی عمریں 13 سے 18 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ آبادی اور مسجد کے قریب افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملہ کی انکوائری شروع کر دی گئی۔