قوم بننے کیلئے صوبائیت اور لسانیت کو بھلانا پڑتا ہے : شہریار آفریدی فائنل جیتنے والی ٹیم، رنراپ میں انعامات تقسیم

01 اپریل 2018

کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایک قوم بننے کے لئے قومیت، صوبائیت و لسانیت کو بھلانا پڑتا ہے۔ پاکستانی ایک بہادر قوم ہے اس کو بد قسمتی سے قائداعظم کے بعد کوئی لیڈر نہیں ملا۔ان خیالات اظہار انہوں کویت میں یوم پاکستان کے سلسلہ میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت زیراہتمام ایک شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ یاسر قاضی نے میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں قاری صہیب انجم نے تلاوت کی، سرور حسین نقشبندی نے نعت پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔جبکہ گلہائے عقیدت بحضور کونین نبی مہربان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم غلام سرور نقش بندی نے پیش کئے۔آخر میں پی ٹی آئی مقبول گیت وایا وایا پر کارکنوں نے خوب رقص کیا۔