کیلیفورنیا: معمولی خراب ، کمپنی نے ساڑھے 3لاکھ چمچماتی کاریں7ارب 4کروڑ ڈالر خرچ کر کے واپس خرید لیا

01 اپریل 2018

کیلیفورنیا( نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تین لاکھ50ہزار چمچماتی کاروں کا کھلا قبرستان بن گیا۔ برطانوی ٹی وی کے مطابق ڈیزل سے متعلق انجن کی خرابی پر مشہور کار ساز کمپنی نے تین لاکھ50ہزار کا روں کو واپس خرید لیا۔ کمپنی کو گاڑیوں کا واپس خریداری پر 7 ارب 4 کروڑ ڈالر خرچ کرنا پڑے۔ کمپنی ترجمان کے مطابق واپس مزید گئی گاڑیوں سے ڈیزل نکل رہا تھا۔