روسی میزائل شیطان ٹو آواز سے 5 گنا زیادہ تیز ،دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے
ماسکو (آن لائن + آن لائن) روس نے جس بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرمت کا کامیاب تجربہ کیا ہے یہ بیک وقت 24 وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے،یہ میزائل دنیا میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ہفتہ کو ترجمان روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ میزائل کو’’شیطان 2‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کا تجربہ ملک کے شمال میں واقع ایک پورٹ سے کیا گیا۔ سرمت میزائل کے رینج کی کوئی حد نہیں اور یہ کسی بھی میزائل دفاعی حصار سے گزر سکتا ہے۔ یہ میزائل 10 ٹن تک دھماکا خیز مواد لے جاسکتا ہے۔