جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ

01 اپریل 2018

بیروت(آئی این پی)جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون طیارہ تباہ ہوگیا۔حزب اللہ کے المنار ٹیلی وژن کے مطابق بغیر پائلٹ کے پرواز کرنے والا یہ اسرائیلی جاسوس طیارہ ہفتے کی صبح گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ واقعہ بیت یاہون اور برعشیت نامی دیہات کے درمیانی علاقے میں پیش آیا۔ مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اسرائیل کی جانب سے اس تناظر میں تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔